Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر، سول سوسائٹی کا اوپن میرٹ کی بحالی پر زور

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی نے موجودہ ریزرویشن پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اوپن میرٹ کی بحالی پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی جموں و کشمیر کے ارکان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حکام پر زور دیا کہ وہ اوپن میرٹ کو بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی موجودہ ریزرویشن پالیسی نے علاقے میں ہونہار طلباء اور ملازمت کے خواہشمندوں کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں اور وہ اپنے مستقبل کو تاریک سمجھتے ہیں۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے لائق طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور روزگار میں انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کے لیے اوپن میرٹ کو بحال کیا جانا چاہیے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *