سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ 2روز کے دوران مقبوضہ وادی کشمیر میں آگ لگنے کے مزید 11 واقعات رونما ہوئے اور کئی عمارتوں اور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا کہ سرینگر کی عمر کالونی میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان کو آتشزدگی کے باعث نقصان پہنچا جبکہ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور دیوان باغ میں ایک سکول عمارت آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گاندر بل کے علاقے صفاپورہ میں ایک مویشی خانہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ شوپیاں میں آتشزدگی کے باعث ایک دکان جل گئی، کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں دو منزلہ گھر جل گیا۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں اور آتشزگی سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے موقع پر فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کریں۔
مقبوضہ کشمیر، موسم سرما میں آتشزدگی کے واقعات میں تیزی
