Input your search keywords and press Enter.

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ 1947ء سے وحشیانہ بھارتی ناجائز قبضے کا شکار کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی سیاسی ناانصافیوں کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں 5 جنوری 1949ء کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے سے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ اس دن سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔

ادھر راجوری جموں شاہراہ پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949ء کو منظور کی گئی قرارداد میں تسلیم کیا تھا۔ پوسٹروں میں عالمی ادارے سے 78 سال قبل کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ یوم حق خودارادیت عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *