Input your search keywords and press Enter.

نیشنل کانفرنس حکومت کیلئے عوامی بہبود اولین ترجیح ہے، عمر عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ عمر عبداللہ کی زیر قیادت جموں کشمیر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لوگوں کو راحت پہنچانے اور عوامی بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور “ٹیرف آف دی ڈے” (ToD) سسٹم پر فی الحال روک لگا دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو سردیوں کے ایام میں مہنگی بجلی کے نرخ کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے. وزیراعلیٰ کے آفس کے مطابق حکومت، بجلی کو عام صارف کی “پہنچ/برداشت” میں رکھنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ 2025ء 2026ء کے دوران گھریلو صارفین کے لئے نرخ وہی رہیں گے اور ToD ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کر رہے ہیں، نے ایک خط کے ذریعے جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (JERC) کو بتایا کہ حکومت، جموں اور کشمیر دونوں پاور کمپنیوں کی آمدنی میں فرق (تفاوت کو) کو پورا کرنے کے لئے انہیں گرانٹ یعنی مالی مدد کرے گی۔ نیشنل کانفرنس نے اس فیصلے کو گھریلو صارفین کے لئے بڑی راحت قرار دیا ہے۔ وہیں حکمران جماعت کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ حکومت لوگوں کی روزمرہ کی مشکلات سے بخوبی واقف بھی ہے اور انہیں سمجھتی بھی ہے اور اسی لئے گھریلو صارفین کو سردیوں میں مالی بعچھ سے بچانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *