Input your search keywords and press Enter.

کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلاجواز اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، طارق فضل چودھری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلاجواز اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں طارق فضل چودھری کے زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں کشمیر سمیت مختلف اُمور پر تفصیلی بات چیت کی گئی جب کہ دوسرا اجلاس مظفر آباد میں خوشگوار ماحول میں ہوا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلاجواز اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، آج کے اجلاس میں معاہدے کے ایک ایک نکتے پر تفصیل سے غور کیا گیا، 19 اموات کے باوجود متعدد ایف آئی آرز ختم کر دی گئیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال کے دوران پرامن احتجاج کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، عدم تعاون کا رویہ معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بن سکتا ہے، اموات کے علاوہ پولیس کے کئی جوان زخمی بھی ہوئے۔ طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں شریک سرکاری ملازمین کو بحال کیا گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ دیئے گئے، زخمی ہونے والے افراد کو 10،10 لاکھ روپے دیے گئے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *