Input your search keywords and press Enter.

مقبول بٹ شہید اور سانحہ ترلائی کے شہدا کا خون عالمی ضمیر کیلئے چیلنج ہے۔ ڈاکٹر نذر حافی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نذر حافی نے عظیم حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی برسی اور سانحۂ ترلائی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید برصغیر میں آزادی، خودداری اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی ایک ناقابلِ فراموش علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 فروری کا روز ظلم و جبر کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرنے کا دن ہے۔ مقبول بٹ شہید کی قربانی نے یہ ثابت کیا ہے کہ آزادی اور حق خودارادیت کی سوچ کو قید و بند اور پھانسیوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر نذر حافی نے کہا کہ سانحۂ ترلائی پاکستان دشمنوں کی سنگین کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ یہ نہتے شہریوں کی حفاظت میں ریاست کی ناکامی کی ایک واضح مثال بھی ہے۔ یہ سانحہ عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔ یہ سانحہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا مسلمہ اور بنیادی حق، یعنی حقِ خودارادیت، دلانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کریں۔

ڈاکٹر نذر حافی نے آخر میں کہا کہ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم 11فروری کی مناسبت سے اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ مقبول بٹ شہید اور سانحۂ ترلائی کے شہداء کی قربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جائیں گی، اور حق، انصاف اور انسانی وقار پر مبنی جدوجہد کو نسل در نسل پر پُرامن اور اصولی انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

شہداء کی قربانیاں کو یاد رکھنا یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری سے روگردانی نہیں کریں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *