ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی
سربراہ مجلس علماء امامیہ و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ ہمیں اس عہد کی یاد دہانی کراتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیر پاکستان کے لیے محض ایک خطہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی وابستگی ہے، اور کشمیریوں کا حق کوئی طاقت چھین نہیں سکتی۔
پاکستانی قوم ہر دور میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سانس لیں گے۔ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت آزادی کے حصول تک پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
