Input your search keywords and press Enter.

سب ڈویژن لیپہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کی بھرپور شرکت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جہلم ویلی، وادی لیپہ) : انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے احکامات ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد اور ایس پی جہلم ویلی کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن لیپہ میں گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیپہ فیاض سرور نے اسسٹنٹ کمشنر لیپہ کے ہمراہ عوامی مسائل، شکایات اور تجاویز تفصیل سے سنیں، کھلی کچہری میں وادی لیپہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست پولیس آفسران کے سامنے پیش کیے۔

شرکا نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور پولیس سے متعلق مختلف امور پر اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی فیاض سرور نے عوامی شکایات کو توجہ اور تحمل سے سنا اور متعلقہ امور کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے، جبکہ ایسے مسائل جن کے حل کے لیے مزید کارروائی درکار تھی، انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی فیاض سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنانا اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں معاونت کرنا ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط روابط، باہمی اعتماد اور تعاون سے ہی معاشرے میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو براہ راست اپنی شکایات اعلی پولیس حکام تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا، مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مثر بنانا ہے۔ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

شرکا نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پولیس حکام کے اس اقدام کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اس نوعیت کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے براہ راست متعلقہ حکام تک رسائی حاصل ہو اور وادی لیپہ میں امن و امان کے قیام کے ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد و تعاون کو مزید فروغ مل سکے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *