Input your search keywords and press Enter.

ہم نے متحد ہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے، مشعال ملک

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، کشمیری عوام دس لاکھ بھارتی افواج کے سامنے کھڑے ہیں۔چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے متحد ہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کشمیری بچوں پر بیلٹ گنز سے حملہ کرتے ہیں جبکہ بھارت ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، انہوں نے افضل گورو کو شہید کیا جب کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔ مشعال ملک نے کہا بھارتی عوام کو خوش کرنے کیلئے کشمیری لیڈر کو پھانسی پر چڑھایا گیا، یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہم نے پاکستان میں عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا بھارت آبی جارحیت پر عمل پیرا ہے، بھارت اب تک کئی ڈیمز بنا چکا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *