Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان کے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے اور یہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔انہوں نے 5 اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں کشمیری شناخت کو مٹا نہیں سکتیں۔ فیصل ممتاز راٹھور نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور اظہارِ رائے پر قدغنیں روزمرہ حقیقت بن چکی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی اصولی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور آزاد جموں و کشمیر جمہوری طرزِ حکمرانی اور ترقی کی زندہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے استعمال کا پورا حق حاصل ہے اور تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کو فوجی طاقت یا جبر سے نہیں بلکہ انصاف اور بامعنی مکالمے سے ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تشویش سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے تاکہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا سکیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *