Input your search keywords and press Enter.

کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پر قبول کیا گیا ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت بھی کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔تنازعہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو جائز قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی مقبوضہ علاقے کے عوام کی آواز ہے اور وہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *