Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں دیرپا استحکام ممکن نہیں، انجینئر امیر مقام

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں دیرپا استحکام ممکن نہیں، کشمیری عوام کو سیاسی اور معاشی حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا، افواجِ پاکستان کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ امیر مقام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کمزور نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، کشمیری عوام نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، تسلسل کے ساتھ پارٹی میں شمولیتیں مسلم لیگ نواز پر عوامی اعتماد کا مظہر ہیں، کشمیر میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *