Input your search keywords and press Enter.

ڈی ایف پی کاشبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت اور جیل میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر اظہار تشویش

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے جیل میں نظربند تنظیم کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی رہنما کو جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ کو درپیش صحت کے مسائل کے باوجود جیل میں انہیں مطلوبہ طبی نگہداشت اور علاج کی سہولیات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایک عمررسیدہ اور علیل سیاسی رہنما کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی بھارتی حکام کی جانب سے کشمیری سیاسی قیادت اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف یا سیاسی موقف کو بنیاد بنا کر کسی رہنما کو بنیادی انسانی اورطبی سہولیات سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے پاکستان اور دنیا بھرکی حکومتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی قیادت اور دیگر سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور ان کی صحت، سلامتی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی سیاسی قیادت کو جیلوں میں درپیش مشکلات اور صحت کے سنگین مسائل پر عالمی برادری کی خاموشی مزید تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو انسانی حقوق اور انسانی وقار کے تناظر میں دیکھتے ہوئے بھارت سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ کرے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *