Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فورسز کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت کو دبانے کے لیے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز جنہیں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جائزجدوجہد کو دبانے کے لیے بے گناہ نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ذرائع کی طرف سے آج نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیری نوجوانوں کوحق خودارادیت سمیت بنیادی سیاسی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کرنے پر بے دردی سے قتل کر رہے ہیں۔ بھارتی فوجی،پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کی آڑ میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کونشانہ بنارہے ہیںاورانہیں شہید، گرفتار اور ہراساں کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے 5 اگست 2019 کے بعد کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں میں تیزی لائی ہے جب بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے دفعہ 370 اور 35A کو منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی اور اس پر فوجی محاصرہ مسلط کردیا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال اب تک 21 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 4 ہزار 670 کو گرفتار کیا ہے جب کہ 1989 سے اب تک مقبوضہ علاقےمیں 96ہزار502 کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیںجن میں زیادہ تر نوجوان تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماوں، علمائے کرام، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری نوجوان غیر قانونی طورپرجیلوں میںنظربندہیں جنہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایاگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ظلم و بربریت اور کشمیردشمن پالیسیوں سے کشمیریوں کو زیر نہیں کیاجاسکتا ۔ بھارت کشمیری نوجوانوں کو شہید اورگرفتارتو کرسکتا ہے لیکن وہ آزادی اور امن کے لیے ان کے عزم اور جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ متنازعہ خطے کے مستقبل سے متعلق لوگوں کے حقیقی سیاسی مطالبات کو فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی سے دبایا نہیں جا سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ناانصافی، ظلم وبربریت اور نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کو روکے اور کشمیریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔رپورٹ میں مطالبہ کیاگیا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اس کے گھناو¿نے جرائم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنایا جائے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *