سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے بیرون ملک کشمیریوں کی نگرانی بڑھانے کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے چار پولیس افسران کو جدہ سعودی عرب میں بھارتی قونصلیٹ میں حج انتظامات میں سہولت فراہم کرنے کی آڑ تعینات کردیا ہے،۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کو حج 2026کے لیے حج آفیسرز/ سپرنٹنڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اپنے انتخاب کے بعد 6اپریل سے فرائض سنبھالیں گے۔تعینات کیے گئے اہلکاروں میں پیرزادہ اعزاز احمد، محمد مظفر جان، شہزادہ کبیر متو اور برہان الحق کانٹھ شامل ہیں۔ حکام کا دعوی ہے کہ ڈیپوٹیشن کا مقصد عازمین حج کی سہولت کیلئے انتظامات کو یقینی بنانا ہے،تاہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تعیناتیوں کا مقصد سرکاری فرائض کی آڑ میں سعودی عرب میں کشمیری عازمین کی نگرانی کرنا ہے۔اس پیشرفت سے ظاہرہوتا ہے بھارتی حکومت نے بیرون ملک خاص طور پر حج جیسے دینی فرائض کی ادائیگی کے دوران کشمیریوں کی نگرانی کاسلسلہ تیز کردیا ہے جس سے کشمیریوںکی شہری آزادیوں اور عبادت کی آزادی کے بارے میں سنگین سوالات نے جنم لیا ہے ۔
کشمیری پولیس اہلکار حج کے دوران سعودی عرب میں تعینات
