Input your search keywords and press Enter.

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک معطل

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں وقفے وقفے سے بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پرٹریفک کی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے ۔ہائی وے پر سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ شاہراہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کرول اور چندر کوٹ کے درمیان جسوال پل کے قریب اچانک مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دیاگیاتھا۔سڑک کی بحالی کا کام خراب موسمی حالات کے باعث سست روی کا شکار ہے۔ایس ایس پی ٹریفک راجہ عادل حامدکے مطابق بارش کے دوران کرول کے قریب پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے اور ملبہ صاف کرنے کا کام جاری ہے۔انہوں نے مسافروں کو سڑک کی مکمل بحالی اور موسم بہتری تک شاہراہ پر سفر سے گریز کی ہدایت کی ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *