سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے گاندربل اور کپواڑہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کے برفانی تودے گرآنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان اضلاع کے بالائی علاقوں میںبرفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خطرے سے دوچار اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں نقل و حرکت سے گریز کریں۔ یہ انتباہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے میدانی علاقوں میںحالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد جاری کیاگیا ہے۔
