سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سری نگر کے معروف تجارتی مرکز لال چوک میں تلاشی آپریشن کیا اور ہوٹلوں اور گیسٹ ہاﺅسز پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور دیگر فورسز نے لال چوک کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔ فورسز اہلکاروں نے ہوٹلوں کی تلاشی لی اور مالکان سے مہمانوں کی تفصیلات طلب کیں۔بھارتی فورسز کے آپریشن کیوجہ سے علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت میں سخت خلل پڑا اور خریداری کے لیے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر کئی اضلاع میں بھی قابض بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سرینگر، بھارتی فورسز کا تجارتی مرکز لالچوک میں تلاشی آپریشن، ہوٹلوں، گیسٹ ہاﺅسز پر چھاپے
