Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر :محبوبہ مفتی کا بھارتی پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے حدبندی بل پر شدید تحفظات کا اظہار

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے حد بندی بل پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل کے ذریعے ایک مرتبہ پھرانتخابی حلقوں کی ایک غیر منطقی تقسیم کی جائے کی۔

ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع کپواڑہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف اور صرف اپنے سیاسی فائدے کیلئے بل پیش کرنے جارہی ہے اور وہ ایسا ضرور کرے گی کیونکہ اسے اکثریت کا حمار ہے اور وہ جو چاہے کر ے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 2023میں بھی حد بندی کی گئی تھی اور حلقوں کی ایک غیر منطقی تقسیم عمل میں لائی گی ، جموں کے ہندو اکثریتی علاقوں میں نئے حلقے بنائے گئے ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم یہ امید ہی کرسکتے ہیں کہ اب یہ غیر منطقی تقسیم نہیں ہو گی۔

بھارتی حکومت رواں ماہ( اپریل ) پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران حد بندی (Delimitation) سے متعلق بل پیش کر رہی ہے، جس کے تحت لوک سبھا کی نشستیں 543 سے بڑھا کر 850 تک کرنے اور حد بندی کمیشن کے قیام کی تجویز ہے۔ اپوزیشن اتحاد (انڈیا بلاک) اس بل کی مخالفت کر رہا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *