سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع بڈگام میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے حکم پر ضلع کے علاقے خانصاحب میں محمد رفیق خان نامی کشمیری کی ایک دکان اور سروس سٹیشن ضبط کر لیا۔ جن کی مالیت تقریبا ً 10لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ محمد رفیق کی جائیداد کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر منشیات کے کاروبار میں ملوث کا الزام عائد کیا گیا۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مختلف حیلے بہانوں سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک پر قبضے کا سلسلہ تیز کر دیا جسکا مقصد انہیں معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیریوں کو دیکر کو علاقے میں آباد ی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔
