Input your search keywords and press Enter.

عمر عبداللہ کا مقبوضہ کشمیرمیں مجوزہ حلقہ بندیوں پر اظہار تشویش

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مجوزہ حلقہ بندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عمل کسی ایک سیاسی جماعت خصوصا ہندوتوا بی جے پی کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ عام ووٹرز کے حق میں ہونا چاہیے ۔

ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 2020میں کی گئی حلقہ بندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حلقہ بندیاں صرف بی جے پی اور اسکے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ نئی حد بندی غیر جانبدار ہونی چاہیے۔ حلقہ بندیوں کا نیا بل بھی صرف بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے لایاگیاہے جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق انڈیا اتحادکانئی دلی میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پراجلاس ہو رہا ہے، جس میں وہ بھی شرکت کریں گے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *