سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق، محبوبہ مفتی نے بارہ مولہ میں پارٹی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا، “آج نہیں تو کل یا پرسوں بھارتی حکومت یہ سمجھ لے گی کہللاکھوں فوجیوں کی تعیناتی یا آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ یا جیسے کالے قوانین نافذ کر کے صرف کشمیریوں ظلم وتشددکا نشانہ تو بنایا جاسکتاہے۔ لیکن اگر آپ ان کے دل جیتنا چاہتے ہیں تو مکالمے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل انتہائی باخبر اور ذہین ہے، اور اگر انہیں خوف سے پاک معاون پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تو وہ ترقی کر سکتی ہے۔محبوبہ مفتی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وسیع تجربہ اور صلاحیت ہے کہ اگر موقع دیا جائے تو وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آواز کو بڑے پلیٹ فارمز پر بلند کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اس خطے کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
