سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (مظفرآباد) حمایت مظلومین جہاں و کشمیر کانفرنس و کنونشن کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین آزد کشمیر کے زیر اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی۔
بمقام مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں ریاست آزاد کشمیر کی ریاستی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں ریاست بھر کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، ایڈوکیٹ برادر آصف رضا مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی، انجینیئر سید ظہیر عباس نقوی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔
بعد ازاں مرکزی ایوان صحافت میں حمایت مظلومین نے جہاں و کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں کشمیر بھر کے زعما ملت، سیاسی زمہداران و عوام نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس میں شرکاء و خطباء نے کہا کہ مظلومیت جہاں بھی ہو ہم حسینی اس مظلومیت کا ساتھ دینے اور ظالمین جو کوئی بھی بھی ہوں ان سے اختلاف اور مخالفت کرنے والے ہیں۔
دنیا بھر کے اندر چاہیے غزہ فلسطین میں شام لبنان یمن عراق بحرین یا کسی بھی ملک میں جہاں کہیں بھی مظلومین پر ظلم ہو رہا ہے ہم ان سب کے کھلم کھلا حامی ہیں اور ان سب کو روکنا اور ان سب کا راہ حل نکالنا عالمی امن عدالت و مسلمان ممالک کی سفارشات کے ذریعے ممکن ہے وگرنہ کل بروز محشر اللہ تعالی کے حسابِ شدید کے لیے خود کو آمادہ رکھیں۔
اس کے علاوہ دو ریاستی معاہدے کو زیر بحث لاتے ہوئے شرکاء نے اس دو ریاستی معاہدے کو یکسر مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملت پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم اس ملک کے باسی ہیں جو ازل سے اسرائیل جیسے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ آئندہ کرے گا، اگر مملکت خداداد پاکستان کے باسیوں کو اسرائیل جیسے عالمی ناسور کی حمایت کے لیے مجبور کیا گیا تو اس کا شدید ردعمل ظاہر ہو گا۔
کانفرنس کے آخر پر علامہ احمد اقبال رضوی نے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے ریاستی صدر کے لیے علامہ یاسر سبزواری کا اعلان کیا جس پر شرکاء کانفرنس نے علامہ یاسر سبزواری پر اعتماد کرتے ہوئے تعاون کی یقین دھانی کروائی اور مبارکبادیں پیش کیں۔
