Input your search keywords and press Enter.

جیل میں قید انجینئر رشید نے اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میںقید بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارہمولہ حلقے سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق انجینئر رشید کے والد انتہائی علیل ہیں اور سرینگر کے ایک ہسپتال میںداخل ہیں۔ عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی )نے اس حوالے سے عرضداشت جمعہ کے روز عدالت میں دائر کی ۔ اے آئی پی کے ترجمان انعام النبی نے کہاانسانی ہمدردی کا تقاضا ہے کہ ایک بیمار باپ اپنے بیٹے کو دیکھ سکے ،یہ محض قانونی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس سے گہرے انسانی جذبات وابستہ ہیں اورہمدردی اور حساسیت کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک علیل والد کو گزشتہ کئی برس سے قید اپنے بیٹے کو دیکھنے اور بیٹے کو علیل والد کی خدمت کا موقع دیاجائے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *