سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں جس سے پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوںکی مشکلات میںمزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلگام سمیت اہم سیاحتی مقامات اور حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے نام پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں،بھارتی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، بھارتی اہلکاروں نے اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروںکی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
یادر ہے کہ گزشتہ برس 22 اپریل کو مقبوضہ وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہگام میں بایسران میدان میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کئی بھارتی سیا ح ہلاک ہو گئے تھے۔بھارت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اس حملے کا ذمہ دار کشمیری عسکریت پسندوں اور پاکستان کو ٹھہرایا۔ پاکستان نے بھارت کو حملے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی جو اس نے نہ صرف مستر د کی بلکہ اس حملے کی آڑ میں رات کی تاریکی میں مملکت خداداد پر حملہ آور ہوا اور بے گناہ بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد شہید کر دیے۔ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کا ایک انتہائی دندان شکن جواب دیا ، اسکے جدیدترین رافیل طیاروں سمیت کئی جنگی جہاز مار گرائے اور ایک مکار اور جھوٹے دشمن کو ایسی عبرتناک شکت دی جو وہ مدتوں یاد رکھے گا۔
