Input your search keywords and press Enter.

جموں : فوجی کارروائی کے دوران بھارتی پولیس کی فائرنگ سے شدیدخوف و ہراس پھیل گیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے خطے جموں میں ایک کارروائی کے دوران بھارتی فورسزنے گولیاں چلائیں ،جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق جموں شہر کے علاقے پوش گاندھی نگر میں اس وقت شدیدخوف و ہراس پھیل گیا جب ایک کارروائی کے دوران بھارتی فورسز نے گولیاں چلائیں۔

بھارتی پولیس نے اسپیشل آپریشنز گروپ کے ہمراہ گاندھی نگر میں فوجی کارروائی میں حصہ لیا ۔کارروائی کے دوران، ایس او جی اہلکاروں نے مبینہ طورپر بعض مشتبہ افراد پر فائرنگ کی ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اپنی گاڑی ایس او جی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرادی۔بھارتی فورسز نے فوری طورپر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اضافی نفری طلب کر لی گئی، جس سے علاقے میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *