Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر کا رہائشی نوجوان دبئی میں لاپتہ، اہلخانہ پریشان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے رہائشی ایک کشمیری نوجوان کی دبئی میں گمشدگی نے اسکی سلامتی حوالے سے مقبوضہ علاقے میں تشویش کو جنم دیا ہے۔

میڈیاسورسز کے مطابق مقبوضہ علاقے میں ضلع اسلام آباد کے علاقے بٹ پورہ دیالگام کے رہائشی نوجوان آصف احمد بٹ نے آخری مرتہ 29مارچ کو اپنے گھر والوں سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد اسکا کچھ اتہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

نوجوان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب سخت پریشان ہیں ۔ مقبوضہ علاقے کے حکام نوجوان کی گمشدگی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ اہلخانہ اور مقبوضہ علاقے کی سول سوسائٹی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ آصف احمد کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *