Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر : میرواعظ کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہارتعزیت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں متعددشخصیات کی رحلت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے راولپورہ کے مرحوم مولوی واعظ اسد اللہ شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جو میر واعظ خاندان کے ایک معزز رکن اور رشتہ دار تھے۔ وہ سوگوار خاندان بالخصوص سعید محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد رفیع جان سے تعزیت کے لیے راولپورہ گئے اورمرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔انہوں نے مرحومہ کو ایک متقی اور پرہیزگار خاتون قرار دیا۔میرواعظ نے ٹنگمرگ کے غلام نبی نجار کی بزرگ والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کااظہار کیا۔ ضلع اسلام آباد کے نصرت الاسلام ٹرسٹ کے رکن نذیر احمد صوفی کے بھائی غلام محی الدین صوفی؛ نثار احمد خان، صحافی مظفر احمد خان کے کزن اور نوجوان محمد ثمین وانی کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا ۔مرحومیں کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *