سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کا 20جولائی کو ہر صورت میں نئی دلی میں جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے احتجاج کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ احتجاج کا مقام تو تبدیل ہو سکتا ہے، لیکن پارٹی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج چھپ کر نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ ہر صورت دلی پہنچیں گے اور اپنی آواز بلند کریں گے۔انہوں نیکہاکہ پارٹی اپنے دلی پروگرام کو آگے بڑھائے گی۔ ہم ہر صورت دلی جائیں گے اور وہاں اپنی آواز اٹھائیں گے۔ اس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
