Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاہے۔

ذرائع کے مطابق شہید نوجوان کی شناخت عارف حسین کے نام سے ہوئی ہے، جسے ضلع کے علاقے بھدرواہ میں جئے۔گنڈوہ روڈ پر کارروائی کے دوران معمولی تلخ کلامی پر ایس او جی اہلکاروں نے شہید کردیا۔ایک پولیس افسر کے مطابق ایک ایس او جی اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عارف حسین کوشہید کیا جبکہ فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔کارروائی کے دوران بھارتی فورسز نے ایک عالم دین کو بھی گرفتار کیاہے۔بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اضافی دستے بھدرواہ شہر میں تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ علاقے کی تمام سڑکیں بند ہیں اور میڈیا کی علاقے تک رسائی محدودکردی گئی ہے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *