Input your search keywords and press Enter.

بھارتی حکومت جب بھی خطرے کی زد میں ہوتی ہے تو اسے”غیر ملکی ہاتھ‘نظر آتا ہے۔، فاروق عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں ہونے والے مظاہروں میں غیر ملکی مداخلت کے دعوﺅں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بھی حکومت کو کسی سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ ’بیرونی سازش‘ کا بیانیہ سامنے لے آتی ہے۔

فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو چیلنج کیا کہ وہ اس ملک کی نشاندہی کرے جو مبینہ طور پر بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاجب بھی دہلی میں حکومت خطرے میں ہوتی ہے، تو انہیں ’غیر ملکی ہاتھ‘ نظر آنے لگتا ہے۔ انہیں اپنے (کردار) نظر نہیں آتے۔ آخر یہ سب کون کر رہا ہے؟ اگر وہ کہتے ہیں کہ اس میں ’غیر ملکی ہاتھ‘ ہے، تو بتائیں کہ کون کر رہا ہے؟ کون سا ملک ایسا کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ ہمیں بتائیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ بیرونی مداخلت کے دعووں کے ساتھ ٹھوس تفصیلات بھی ہونی چاہئیں جن میں اس ملک کی نشاندہی کی گئی ہو جو مبینہ طور پر اس کا ذمہ دار ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کے نتائج پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر معاشی مشکلات اور مہنگائی کی صورت میں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو ہی دیکھ لیں، غریب لوگ ہر جگہ پس رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ تنازعے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *