سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا۔انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی، قربانیوں اور بھارتی مظالم کے باوجود ان کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی بربریت کے باوجود آزادی کی شمع روشن رکھی ہوئی ہے اور ان کا جذبہ آزادی نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت، حوصلے اور آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی مظالم کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ ایک دن پوری ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گی۔
27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
