Input your search keywords and press Enter.

آزادی پسند کارکنوں کو نشانہ بنانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے آزادی پسند کارکنوں اور ان کے ہمدردوں کو نشانہ بنانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ تحریکِ آزادی کی معاونت کرنے والے افراد اور ان کے مواصلاتی نیٹ ورکس کو ختم کیاجائے۔نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت انتظامیہ نے جمعہ کو سرینگر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران آزادی پسند کارکنوں پر مسلسل دباو برقرار رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد کارروائیوںمیں مزید شدت آگئی ۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس نلن پربھات نے صرف مسلح جھڑپوں تک محدود رہنے کے بجائے معاون ڈھانچوں کو منظم انداز میں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی پسند سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد کی شناخت کی جائے گی۔حکام کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت ان مقامی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن پر عسکریت پسندوں کونقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے، پناہ دینے اور رابطے رکھنے کا شبہ ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *