Input your search keywords and press Enter.

سرینگر میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھر وں پر بھارتی پولیس کے چھاپے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر میں جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔
سپورٹ کشمیر نیوز کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے باغات میں شہید حریت رہنما محمداشرف صحرائی، بٹہ مالومیںسینئرحریت رہنما مشتاق احمد بٹ ،حمزہ کالونی میں بھارتی جیل میں بند نظربندحریت رہنما معراج الدین کلوال اور گلشن نگر میںضمیر احمد شیخ کے گھروں پرچھاپے مارے۔بھارتی پولیس نے چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور بنک کے کاغذات، کتابیں اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں۔ بھارتی فورسز کی ان ظالمانہ کارروائیوں کا مقصد حق خودارادیت اور بھارت سے آزادی کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑنا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *