Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کا سوشل میڈیا صارفین کے خلاف سخت کریک ڈائون

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔

بھارتی فورسز نے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کارروائی کے دوران مقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال کے بارے میں بیرونی دنیا کو آگاہ کرنے پر درجنوں افراد کوگرفتار اورمتعددکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔بھارتی پولیس کا نشانہ بننے والوں میں امتیاز احمد سعد، یعقوب احمد دندرو، ارباز ارشاد، سجاد احمد لون، دانش احمد گنائی اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے کشمیریوں کو سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و تشدد سے متعلق کوئی بھی پوسٹ نہ کرنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی پوسٹوں کو بھارت مخالف قراردیاجائے گا۔ ضلع گاندربل میں، بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ظلم وتشدد اورمقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات شیئر کرنے پر کشمیری نوجوانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے تحقیقاتی اداروں کے ہمراہ ہسپتالوں سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی کی ۔ بھارتی فورسز نے سرکاری ہسپتالوں، میڈیکل کالجوں میں بھی چھاپے مارے اور ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے کے لاکرز کی بھی تلاشی لی ۔اس دوران بھارتی فورسز نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہر ڈاکٹر اور سٹاف ممبر کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *