سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جموںو کشمیر پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموںوکشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ جما لیا تھا۔
سپورٹ کشمیر نیوز کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پرامن طریقے سے اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فورسز انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںو کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے اسے مکمل طور ایک فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر رکھا ہے ۔ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںبیگناہ لوگوں کا ماورائے عدالت قتل ، بلا جواز گرفتاریاں ، جائیدادوں کی ضبطی ، ملازمین کی معطلی روز کا معمول ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جابرانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مستحکم و مضبوط ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے ، بھارت کشمیر پراپنے بے بنیاد اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دنیا اسکے بیانیے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجما ن نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی چیرہ دستیوںکا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے ۔
