Input your search keywords and press Enter.

پکڑدھکڑ، گرفتاریوں سے مودی حکومت کی بوکھلاہٹ ظاہرہوتی ہیں : حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری بلا جواز گرفتاریوں اور وسیع پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں آزادی پسند آوازوں کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جبری گرفتاریاں ایک وسیع مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو ہراساںکرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) جیسے کالے قوانین کو اکثرسیاسی کارکنوں، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام شہریوں کو من گھڑت الزامات پر نظربند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کی سیاسی گرفتاریاں کشمیری عوام کو زیر کرنے میں مودی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ ان جابرانہ اقدامات کا مقصد اختلاف رائے اور حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کو جائز جدوجہد کو دبانا ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اپنے عزم پر قائم ہیں اور کوئی بھی حربہ انہیں آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے سے نہیں روک سکتا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر قانونی نظربندیوں کا نوٹس لیں اوربے گناہ کشمیریوں پر مظالم ختم کرانے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔بیان میں مطالبہ کیاگیاکہ مسلسل کریک ڈاون، من مانی گرفتاریوں اور جابرانہ قوانین کے استعمال پر بھارتی حکام کو جوابدہ بنایاجائے جن سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔حریت کانفرنس نے تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی اور مقبوضہ علاقے میں شہری آزادیوں کے تحفظ کا مطالبہ دہرایا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *