Input your search keywords and press Enter.

”ڈی ایف پی” کی پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کی دوبارہ تہاڑ جیل دلی منتقلی کی مذمت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی ) نے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کی جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل سے دوبارہ تہاڑ جیل دہلی منتقلی کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شبیر احمد شاہ کی دوبارہ دلی منتقلی کا اقدام ایک ایسے معمر اور علیل سیاسی قیدی کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے جس نے اپنی زندگی کی تقریبا چار دہائیاں بھارتی جیلوں میں گزار ی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ مختلف عوارض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں طویل سفر سے گریز کا مشورہ دیا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود انہیں بار بار جموں اور دہلی کے درمیان منتقل کرنا ان کی صحت کے لیے شدید خطرات پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کے خلاف قائم مقدمات میں بھارتی عدالتوں نے انہیں ضمانت بھی دی، لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا اور پرانے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے جواس بات کا غماز ہے کہ بھارت انہیں مسلسل قید میں رکھنے کے لیے قانونی کارروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ شبیر احمد شاہ کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی فوری طبی نگہداشت یقینی بنائی جائے، غیر ضروری منتقلی کا سلسلہ بند کیا جائے اور انہیں اپنے اہل خانہ اور وکلا تک مناسب رسائی فراہم کی جائے۔

ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ شبیر احمد شاہ کی طویل قید، بگڑتی ہوئی صحت اور مسلسل منتقلی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے بنیادی انسانی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *