سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں ایک 65 سالہ شخص کی ٹرک کی زد میں آکر موت ہوگئی۔
ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے چلنے والوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں غلام محمد میر نامی ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پرہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
