Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں وکشمیر:مزید کئی کشمیریوںکی املاک ضبط ، مسمار

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید کئی کشمیریوں کی املک ضبط او ر مسمار کر دی ہیں۔

میڈیا سروسز کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں رئیس احمد ڈار، سبزار احمد ڈار، مدثر احمد اور زاہد احمد کے رہائشی مکانات سمیت دیگر چار جائیدادیں بھی کالے قانون کے تحت ضبط کر لیں ۔ انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں مختار احمد نامی شہری کی کمرشل املاک مسمار کر دیں۔

یاد رہے کہ اگست 2019 میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی مسماری اور ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے جسکا بنیادی مقصد انہیں مفلوک الحال بنانے کے ساتھ ساتھ ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیگر علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *