سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے مصیب نذیر نامی شہری کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔ شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو مختلف جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے اونتی پورہ سے ایک شہری کو گرفتار کر لیا
