Input your search keywords and press Enter.

پاکستان کشمیریوں کی منزل مقصود اور محفوظ ترین پناہ گاہ ہے، سردار عتیق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل مقصود اور محفوظ ترین پناہ گاہ ہے جبکہ ”کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ“ جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں مسلم کانفرنس کے ووکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ غیر مشروط وابستگی پر یقین رکھتی ہے، مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کا مطلب قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس وہ جماعت ہے جو ریاست جموں و کشمیر کے تشخص اور وحدت کی پہرے دار ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی مخالفت مملکت خداداد پاکستان کی مخالفت کے مترادف ہے، دشمن ہماری اندرونی تقسیم اور ہمارے سیاسی عدم استحکام سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے ہمارے ساتھ فوجی پنجہ آزمائی میں ہزیمت و ناکامی کے بعد ہمیں اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ دشمن ہماری صفوں میں انتشار اور بدامنی پیدا کر کے پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کا مستقبل کشمیر بنے گا پاکستان سے وابستہ ہے، پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے درمیان موجود لازوال رشتوں پر پہرے داری کے بغیر تحریک آزادی کا سفر ہرگز مکمل نہیں ہو سکتا۔ یوتھ کنونشن میں مسلم کانفرنس کی جنرل سیکرٹری مہر النسا، چوہدری شوکت علی صدر ضلع میرپور، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، راجہ ظفر معروف، سابق ممبر کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی ایڈووکیٹ، چوہدری خضر حیات، راجہ شفیق خان، راجہ وسیم خالد، ساجد قریشی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما شریک تھے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *