سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق پر اپنے ایکس اکاﺅنٹ پروفائل میں تبدیلیاں لانے کیلئے سخت دباﺅ ڈالا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج صبح اپنے ”ایکس“ اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”حکام کی طرف سے ان پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفائل میں تبدیلیاں کریں“۔میر واعظ عمر فاروق جو حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین بھی ہیں، نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اب ایکس پروفائل سے ”چیئرمین حریت کانفرنس“ کا لفظ ہذف کر دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ تبدیلیاں نہ لانے کی صورتحال میں ان کا ایکس اکاﺅنٹ بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میر واعظ کے ایکس ہنڈل پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے میر وعظ کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل سمیت حریت کانفرنس کی تمام اہم اکائیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے سرینگر میں قائم حریت کانفرنس کے ہیڈکوارٹر کو بھی سیل کر دیا ہے۔
انتظامیہ کا میر واعظ پر اپنے ”ایکس اکاﺅنٹ پروفائل“ میں تبدیلی لانے کیلئے دباﺅ
