Input your search keywords and press Enter.

شہدائے جموں و کشمیر کی عظیم قربانیاں کشمیریوں کا قیمتی اثاثہ ہیں: لبریشن الائنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لبریشن الائنس نے کہا ہے کہ تحریکِ آزادی جموں وکشمیر کے شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیاں کشمیری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور نہ کسی کو ان کا سودا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

میڈیا سورسز کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مقدس مشن کو ہرقیمت پر جاری رکھا جائے گا۔بیان میں کہاگیا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ا±ن کی استقامت و عزم تاریخ کشمیر کا روشن باب ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے مشکل حالات کے باوجود اپنے بنیادی حقوق ، شناخت ، آزادی اور وقار کے تحفظ کے لیے قربانیاں پیش کیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ا±ن کی یاد ہمیشہ کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ا±نہوں نے کہا کہ تنازعہ جموں کشمیر کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات ، انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھا جائے۔ طاقت اور جبر کے ذریعے کسی قوم کے جذبہ حریت کو ہمیشہ کے لیے دبایا نہیں جا سکتا۔ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کی صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیں اور خطے میں انسانی حقوق ، آزادیِ اظہار اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن الائنس خطے میں امن ، انصاف ، سیاسی مکالمے اور عوامی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *