Input your search keywords and press Enter.

مسلم لیگ نے آزاد کشمیر میں مثبت تبدیلی کے سفر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، سردار عامر الطاف

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ ممبر قانون ساز اسمبلی مرکزی رہنما مسلم لیگ نواز و سابق وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے آزاد کشمیر میں مثبت تبدیلی کے سفر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور عوام کا سمندر پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آزاد کشمیر کے باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نظام کی تبدیلی شفاف طرز حکمرانی اور پائیدار ترقی صرف مسلم لیگ نواز ہی فراہم کر سکتی ہے۔ سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی سیاست خدمت ترقی اور عوامی فلاح کے گرد گھومتی ہے، ہمارا کام ریاست کے ہر کونے میں خود بول رہا ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی، ہم محض نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت اس حقیقت کی گواہی دے رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نواز کا دور دوبارہ آنے والا ہے عوام نے ماضی میں بھی مسلم لیگ نواز پر اعتماد کیا اور پارٹی نے ترقیاتی منصوبوں، بہتر انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے اس اعتماد کو مزید مضبوط کیا آج بھی عوام ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلم لیگ نواز کو ہی واحد متبادل سمجھتے ہیں۔

پارٹی کے ساتھ وہ عوام کھڑی ہے جو ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال آزاد کشمیر دیکھنا چاہتی ہے، مسلم لیگ نواز عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور انشاء اللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نواز کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ نواز کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ سردار عامر الطاف خان نے مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے والے نئے کارکنان اور رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح تک فعال بنایا جائے گا، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کو ترقی خوشحالی اور بہتر حکمرانی کی مثال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ مسلم لیگ نواز عوامی خدمت کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے جو جاری رہے گی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *