Input your search keywords and press Enter.

پونچھ : نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے دورے سے قبل سخت پابندیاں عائد

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے دورے سے قبل پونچھ میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

میڈیا سورسز کے منوج سہنا نے سات جون کو پونچھ کے دورے میں جانا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے پورے پونچھ ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکا عمل بھی تیز کر دیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کے سلسلے میں پونچھ کا دورہ کر رہے ہیں۔ تمام سرکاری ملازمیں کیلئے اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت لازمی قراردی گئی ہے ۔بھارتی فورسز نے تمام حساس مقامات کی نگرانی سخت کر دی ہے ۔ اہم سڑکوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن پر گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *