Input your search keywords and press Enter.

سرینگر:بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے آج سرینگر میں لال چوک اور قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیںجس سے خو ف و دہشت پھیل گیا۔
بھاری ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے معروف تجارتی علاقوں کوکر بازار، کورٹ روڈ، اور ریگل چوک سمیت اہم مقامات کو سیل کر دیا۔فوجیوں نے اچانک لوگوں اورگاڑیوں کی جامہ تلاشی ،راہگیروں کی شناختی پریڈ کی ،جس سے عسکریت پسندی سے متاثرہ شہر میں خو ف و ہراس پیدا ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق فوجیوں کی طرف سے تلاشی کی اچانک کارروائی سے شہر میں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے اور تاجروں اور دکانداروں میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔ قابض بھارتی حکام نے نام نہاداحتیاطی اقدامات کی آڑ میں شہر بھر میں فوجیوں کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے۔مقامی لوگوںنے میڈیا کو بتایاہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا واحد مقصد شہریوں کو خوفزدہ اوراختلاف رائے کو دبانا ہے جوکہ بھارت کی منظم مہم کا حصہ ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *