Input your search keywords and press Enter.

مودی حکومت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کا جذب آزادی کچل نہیں سکتی: سول سوسائٹی ارکان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ مودی حکومت طاقت کے وحشیانہ استعمال اور اختلافی آوازوں کو دبانے سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وکلا، ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے انتقامی کارروائیوں کے خوف سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مودی کشمیریوں کو قتل تو کر سکتا ہے، لیکن آزادی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے ان کے خواب کوختم نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ آزادی کے متمنی لوگوں کو وحشیانہ ہتھکنڈوں اور فوجی جبر کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ عوامی تحریکوں کو طاقت کے بل پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے ایک رکن نے کہاکہ بھارت اختلافی آوازوں کو دباکر کشمیریوں کے سفرِ آزادی کو نہیں روک سکتا۔ کشمیری بھارتی فوجی طاقت کے سامنے سر جھکانے کے بجائے موت کو ترجیح دیں گے۔

سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔ بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بہایا گیامقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل صرف جموں و کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت دینے سے ہی ممکن ہے اور عالمی برادری کو آگے آکر وعدوں کی پاسداری کے لیے بھارت پر دبا وڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قتل و غارت، گرفتاریوں، میرواعظ عمر فاروق جیسے رہنماوں کی نظربندی اور سول سوسائٹی کی آوازوں پر پابندیوں کے باوجود کشمیری خاموش نہیں رہیں گے اور ان کی جدوجہد کامیاب ہوکر رہے گی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *