Input your search keywords and press Enter.

محبوبہ مفتی کا بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے سے باہر بھارتی جیلوں میں بند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی دور دراز کی بھارتی جیلوں میں مسلسل نظربندی نے وادی کشمیر میں ان کے خاندانوں کو سخت مشکلات اور مالی پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظربندوں کے اہلخانہ ان سے ملاقات کیلئے دور دراز کی جیلوں کا بار بار سفر کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کو خط لکھ کر وادی سے باہر زیر حراست کشمیریوں کے اعداد و شمار مانگے تھے، لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی اس طرح کے خطوط بھیجیں گئے تھے لیکن ادھر سے بھی کوئی جواب نہیں آیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے عدالت کا دروزاہ بھی کھٹکھٹایا لیکن ہماری عرضداشت ہی خارج کر دی گئی جو انتہائی افسوسناک ہے۔ محبوبہ نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ مقبوضہ علاقے کی نو منتخب حکومت نظربندوں اور ان کے اہلخانہ کو کوئی ریلیف دے گی لیکن اس نے بھی کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گئے اور نظربندوں اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *