Input your search keywords and press Enter.

کشمیریوں کو ہراساں کرنا قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، سجاد شاہین

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ جموں و کشمیر کے ممبر اسمبلی بانہال و نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر سجاد شاہین نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کے خلاف پیش آنے والے فرقہ وارانہ واقعات کو ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔ ممبر اسمبلی بانہال اپنے حلقہ کے بنکوٹ، بانہال میں آبپاشی کی ایک نہر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں کہا کہ مذہبی نفرت کے باعث ایک طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے کشمیری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ سجاد شاہین نے حکومتِ ہند، بالخصوص بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بیروں ریاست کے وزرائے اعلیٰ سے تحریری طور پر اس قسم کے واقعات کو فوری طور پر روکنے کی گزارش بھی کی ہے۔ سجاد شاہین نے بیرونی ریاستوں میں مقیم کشمیری کاروباری اور طلبا کو احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اپنی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بھی ایک معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فکسڈ میچ ہے کیونکہ جن لیڈروں نے آج “ہاؤس اریسٹ” ہونے کا ڈھونگ رچایا ہے وہ لیڈر اپنے اپنے مقامات پر بھی ریزرویشن کے معاملے پر بات کر سکتے تھے کیونکہ یہ سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اگر اس مسئلے پر آغا سید روح اللہ پارلیمنٹ میں یا اپنی پارٹی کے اندر بات کر سکتے تھے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *